the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
اسکارٹ پولیس کی توجہ ہٹا کر اپراپلی سریش عرف سوری نامی قیدی کی گرفتاری کے لئے پولیس کی تلاشی مہم میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ضلع ورنگل کے رگھوناتھ پلی منڈل کے موضع یشونتاپور کے نواحی علاقہ میں آر ٹی سی بس سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا ۔سوری کے لئے سیکوریٹی کا کام کرنے والے آرمڈ شعبہ سے تعلق رکھنے والے پولیس ملیا ،انجیا اور لنگا ریڈی کی جانب سے اپنے فرائض میں لا پرواہی کرنے کے الزامات کے منظور عام پر آنے پر ان پر محکمہ جاتی کاروائی کے لئے سٹی پولیس کمشنر جی سدھیر بابو نے ہدایت دی ۔اس واقع کے سلسلے جنگاؤں ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں میان مسسنگ مقدمہ کے علاوہ فائرنگ پر بھی مقدمہ درج کیا جاکر دریافت کا آغا ز کردیا گیا ہے ۔اعلی عہدیداروں نے ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا کہ آ ر ٹی سی بس میں قیدی کو منتقل کرتے وقت پولیس ملازمین کو زبردست چوکسی کا مظاہر ہ کرنا چاہیے تھا لیکن ان کی لاپرواہی کے سبب یہ واقع پیش آیا ہے



۔ اس کے علاوہ ملزم سوری کے آبائی مقام ضلع نظام آباد کے موضع نوی پیٹ میں موجود اس کے افراد خاندان کے گھر کے پاس اور حیدر آباد کے اپل کے علاقہ میں پولیس خصوصی نگاہ رکھی گئی ہے ۔اس کے علاوہ نام پلی کورٹ کے پاس سوری سے کون کون ملاقات کئے ہیں ان تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔سوری روڑی شیٹر رہنے کے سبب اس کے خلاف روڑی شیٹ بھی کھولی گئی تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ مفرور سوری کی تلاش میں پولیس نے زبرداست تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔جنگاؤں ڈی ایس پی پدما نابھا ریڈی کی نگرانی میں رورل سی آئی تروپتی قیادت میں ڈویژن کے 10پولیس اسٹیشن کے حدود میں الرٹ کا اعلان کیا ہے ۔اس شبہ پر کہ قیدی نلگنڈہ میں داخل ہوسکتا ہے اس لئے تروملا گیری ،متکور ،آلیر ،گنڈالا پولیس اسٹیشن کے حدود میں تلاشی مہم جاری ہے ۔جملہ پانچ ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔یہ لوگ گاؤں گاؤں میں تلاشی مہم کو تیز تر کردیا ہے ۔قیدی کے فرار ہونے سے متعلق اسکارٹ کانسٹیبل لنگاریڈی کی فریاد پر جنگاؤں پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.